امریکہ اور روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین کےدرمیان شام میں جنگ بندی کی تصدیق کی تجویز کا مسودہ تقسیم کیا ہے۔
سلامتی کونسل کے سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ انہیں اس تجویز کے جلداز جلد منظور کئے جانے کی
امید ہے۔
امریکہ اور روس کے درمیان ہفتے یعنی کل سے جنگ بندی نافذ کرنے پر اتفاق ہوا
ہے لیکن شام کے صدر بشارالاسد کے مخالفین کا خیال ہےکہ حکومت سرکاری فوج
مخالفین لڑاکوں کو القاعدہ کے دہشت گرد بتاکر لڑائی جاری رکھ سکتی ہے۔